آنکھ کو نقصان پہنچائے بغیر ڈرلنگ کرنےوالا روبوٹ تیار


واشنگٹن: جرمن، چینی اور ڈینش سائینسدانوں نے ایسا روبوٹ ایجاد کیا ہے جس سے پہلی مرتبہ آنکھوں کے اندر بغیر انہیں نقصان پہنچائے ڈرل کرنا ممکن ہے۔

چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق اس روبوٹ کے ذریعے دواؤں کو باآسانی آنکھوں میں ڈالا جاسکے گا۔

ایک سائنسی جریدے میں شائع کردہ ریسرچ میں بتایا گیا کہ یہ روبوٹ ڈائیمیٹر کے لحاظ سے ایک انسانی بال سے بھی چھوٹا ہے جبکہ چوڑائی بیکڑیا سے بھی کم ہے۔

ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ روبوٹ کی بناوٹ چکنی رکھی گئی ہے تاکہ یہ آنکھوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے جاسکے۔

ریسرچ کی مصنف وو زھنگوانگ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک گوشت خور پودے کی قسم سے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ روبوٹ ایجاد کیا ہے جو پودوں کو پکڑنے کے لیے چکنی سطح کا استعمال کرتا ہے۔

ریسرچرز نے اس روبوٹ کا ایک جانور کی نکالی گئی آنکھ پر ٹیسٹ کیا۔


متعلقہ خبریں