این ایچ اے کی 201 گاڑیاں نیلام


اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے حکومت کی بچت مہم کے تحت 201 گاڑیاں نیلام کردیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری اداروں میں گاڑیوں کی نیلامی ہوئی۔

وزارت مواصلا ت کے مطابق مہم کے تحت نیلامی کی مد میں 21 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد روپے میں گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں۔

ترجمان وزارت مواصلا ت کا بتانا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں 62 گاڑیاں نیلام کیں جبکہ گلگت آفس میں 19 گاڑیاں 45 لاکھ 10 ہزار روپے میں نیلام کی گئیں۔ گاڑیوں کی آخری نیلامی آج  گلگت آفس میں ہوئی ہے۔

پشاور آفس میں 15، ایبٹ آباد میں 9 اور لاہور میں 24 گاڑیاں نیلامی میں فروخت ہوئیں۔

این ایچ اے آفس ملتان میں 14، سکھر میں 10، کراچی اور کوئٹہ میں 35 گاڑیاں نیلام ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں 42 لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں