’بوہیمین ریپسوڈی‘ کا پہلے ہفتے پانچ کروڑ ڈالرز کا کاروبار


فاکس کے ’’فریڈی مرکری‘‘ کی داستان زندگی پر مبنی فلم’’بوہیمین ریپسوڈی‘‘ نے ریلیز کے بعد ابتدائی ہفتے میں چار ہزار تھیٹروں میں نمائش کے بعد پانچ کروڑ ڈالرز کا زبردست کاروبار کیا ہے۔ 

بوہیمین ریپسوڈی شمالی امریکہ میں ریلیز ہونے والی دو اور نئی فلموں “دی نٹ کریکر اینڈ فور ریلمز” اور “نوبوڈی از فول” پر بھی پوری طرح غالب آ گئی۔

بوہیمین ریپسوڈی، سال 2015 میں پیش ہونے والی فلم ’’اسٹریٹ آؤٹا کامپٹن‘‘ کے بعد سب سے زیادہ پسند کی جانے والے دوسری موسیقی کی بایوپک کے طور پر درج ہو چکی ہے۔

ریمی ملک نے فلم میں بطور ملکہ فرنٹ مین فریڈی مرکری کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ 

بوہیمین ریپسوڈی پر اکثر لوگوں نے تنقیدی ردعمل بھی دیا ہے اگرچہ 96 فیصد ناظرین نے اس کو بے حد سراہا ہے۔

شائقین کا کہنا تھا کہ اس فلم میں طنزومزاح بھی ہے جبکہ بہت سے مناظر اتنے جذباتی ہیں کہ آنکھوں میں آنسو آنے سے نہیں روکے جا سکتے۔

دوسری جانب کچھ شائقین نے کہا کہ ایسی موسیقی پر مبنی فلمیں ضرور دیکھنی چاہیئیں۔ ہر اداکار نے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے شائقین کو بے حد متاثر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں