قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، امن وامان کی صورت حال کا جائزہ

اجلاس سے قبل پاک فوج کے سربراہ اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی

عسکری حکام نے پارلیمانی قیادت کو قومی سلامتی امور پر بریفنگ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس میں ملک کےمجموعی امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے شرکا کو دورہ چین سے بھی آگاہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ودیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیردفاع پرویز خٹک کی بھی شرکت۔ وزیرخزانہ، وزیراطلاعات، وزیرمملکت برائے داخلہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی بھی شرکت رہی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی تھی۔ اجلاس میں ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی پر بات چیت کی گئی۔

‍ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں چین کے دورے سمیت اہم امور زیر غور آئے۔

اجلاس کے دوران ملک میں حالیہ احتجاج کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا  گیا اور جلاؤ گھیراؤ اور نقصان کا جائزہ لیا گیا۔

عمران خان نے اپنے دورہ چین اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے حوالے سے اراکین کو اعتماد میں لیا۔

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے نمٹنے کی حکمت علی پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں پاک افغان سرحدی سیکیورٹی سمیت افغان مصالحتی امن عمل سے متعلق امور پر بھی بات کی گئی۔


متعلقہ خبریں