امریکی وسط مدتی انتخابات: ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی جیت

سینیٹ میں ری پبلیکن کی برتری برقرار

  • ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس 222 اور ری پبلکن پارٹی کی 199 نشتوں پر برتری
  • سینیٹ کی 35 نشتوں پر الیکشن ہو ئے
  • ایون نمائندگان کی 435 نشستوں پرمقابلہ ہوا


واشنگٹن: امریکی وسط مدتی انتخابات میں اب تک حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جب کہ سینٹ میں ری پبلکن کی برتری برقرار ہے۔

حکمراں جماعت کی حریف جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آٹھ سال بعد ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جو ٹرمپ حکومت کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے کیونکہ اب ٹرمپ انتظامیہ کو اپنی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کل کا دن کامیابی کا تھا۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ری پبلیکن پارٹی نے سینیٹ میں اکثریت حاصل کی جو کامیاب مہم کےنتیجےمیں حاصل کی۔

پریس کانفرنس کے دوران الیکشن میں روسی مداخلت پرصحافی کےسوال پر صدرٹرمپ ناراض ہوگئے اور صحافی کو خاموش رہنے کا کہتے ہوئے کہا کہ میں کسی روسی مداخلت کونہیں مانتا یہ سب افواہ ہے۔

وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کی 435 اور سینیٹ کی 35 سیٹوں پر انتخابات ہوتے ہیں۔  ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے 218 سیٹیں درکار ہوتی ہیں جب کہ سینیٹ میں اکثریت کے لیے 51 سیٹیں درکار ہیں۔

مڈ ٹرم انتخابات سے قبل امریکی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ری پبلیکن پارٹی کو اکثریت حاصل تھی۔

امریکی پارلیمنٹ کو کانگریس بھی کہا جاتا ہے جو دو ایوانوں پر مشتمل ہے۔ ایوان بالا کو سینٹ اور ایوان زیریں کو ہاؤس آف ریپریزینٹیٹوز یا ایوان نمائندگان کہا جاتا ہے۔

 سینیٹ

مڈ ٹرم الیکشنز میں دو تہائی سینیٹرز کا چناؤ کیا جاتا ہے۔ سینیٹر کے عہدے کی میعاد چھ سال ہوتی ہے۔ دو تہائی سینیٹرز ہر دو سال بعد اپنی مدت پوری کر کے وسط مدتی انتخابات میں دوبارہ الیکشن لڑتے ہیں۔

سینیٹرز ایوان زیریں سے بھیجے گئے قوانین کی منظوری ، صدر کی جانب سے کی گئی تعیناتیوں کی توثیق اور ملکوں کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دیتے ہیں۔ سینیٹر صرف امریکہ کا نمائندہ ہوتا ہے۔

ایوان نمائندگان

ایوان نمائندگان کے ممبران حکومتی امور میں مدد دینے ،، قانون سازی کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی بلز میں ترمیم کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔ ایوان نمائندگان یعنی ہاوس آف ریپریزنٹیٹو  کے ممبران صرف دو سال کے لیے منتخب ہوتے ہیں۔ ایوان زیریں کا ممبر صرف اپنی ریاست کا نمائندہ ہوتا ہے۔

لائیو نتائج


متعلقہ خبریں