امن و امان ہو گا تو سیاست ہو سکے گی، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


آسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین امن و امان ہو گا تو سیاست ہو سکے گی، شدت پسندی صرف ہمارا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

نجی ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امن و امان کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تعریف کی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی مسائل کا سامنا کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے پختہ رویہ سامنے آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ سیاسی جماعتوں نے حکومت کے ساتھ تعاون کیا۔

ملک میں فساد فی الارض پھیلانے والوں کے حوالے سے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان افراد کو خلاء میں جانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ توڑ پھوڑ میں ملوث 1100 افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

آج ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے متعلق  فواد حسین کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا ایجنڈا وسیع تر تھا۔

انتہا پسندی کی روک تھام سے متعلق وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے نفرت پھیلانے والے بہت سے اکاؤنٹس کو بند کیا جس پر ہم فیس بک انتظامیہ کے مشکور ہیں۔


متعلقہ خبریں