ملک بھر میں خشک سردی پڑنے کا امکان

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر حصوں میں خشک سردی پڑنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بدھ کی صبح سرد ہوائیں چلنے کے سبب فضا میں خنکی معمول سے زیادہ تھی اور درجہ حرارت بھی 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد کا درجہ حرارت کم سے کم 09 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

بلوچستان میں مجموعی طور پر مطلع صاف رہے گا اور اکثر اضلاع میں سخت دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔ بدھ کے روز سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ میں پڑ سکتی جہاں کا کم سے کم درجہ حرارت 37 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سنٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع میں موسم سرد رہے گا تاہم کسی بھی علاقے میں بارش یا برفباری کا امکان نہیں۔

سندھ کے تمام اضلاع میں سخت دھوپ پڑے گی اور بدھ کے روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز پنجاب کے تمام اضلاع میں خشک سردی پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی ہنزہ میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں