پہلے ون ڈے میچ سے قبل نیوزی لینڈ مشکلات کا شکار

فوٹو: فائل


دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ سے قبل کیویز کی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔

آل راؤنڈر بلے باز کورے اینڈرسن اور مڈل آرڈر بیٹسمین ٹوڈ ایسل فٹنس مسائل کے باعث ٹیم اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔

کیویز انتظامیہ کے مطابق کورے اینڈرسن ایڑھی میں انجری کی وجہ سے کھیل کا حصہ نہیں بن سکیں گے جس کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ اینڈرسن پاکستان کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی کا حصہ بھی نہیں تھے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق اعجاز پٹیل کو ٹوڈ ایسل کی جگہ طلب کر لیا گیا ہے، ٹوڈ ایسل کو گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے پہلے ون ڈے میچ میں نہیں کھلایا جا رہا تاہم انجری کی نوعیت کے باعث باقی ون ڈے میچوں میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

واضح رہے ٹوڈ ایسل پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام چار ابو ظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے اسکواڈ پر نظر

پاکستان

وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیںِ سیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، جنید خان، محمد حفیظ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی کپتان کین ولیم سن ون ڈے میں بھی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹرینٹ بولٹ، ٹوڈ ایسل، کولن ڈی گراینڈ ہوم، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہینری نکولس، اعجاز پٹیل اش سودھی، ٹم ساؤتھی، راس ٹیلر، بیٹلنگ اور جارج ورکر شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں