پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 585پوائنٹس کا اضافہ


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے اختیتام پر 100 انڈیکس میں 585 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی 100 انڈیکس میں 450 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں 41 ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، کرنٹ انڈیکس 41 ہزار452 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مسلسل منفی رجحان رہا اور مارکیٹ میں استحکام نہ آسکا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 730 سے بھی زیادہ پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

مارکیٹ کے آغاز پر 100 انڈیکس 41 ہزار 493 پر تھا تاہم آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 144 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور مارکیٹ 41 ہزار 349 پوائنٹس پر پہنچ گئی، جس کے باعث کاروباری حضرات شدید تذبذب کا شکار ہو گئے۔


متعلقہ خبریں