پرواز چھوٹنے سے 120 پاکستانی زائرین بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے


اسلام آباد/بغداد: زیارت کے لیے عراق جانے والا پاکستانی قافلہ پرواز چھوٹنے کے باعث بغداد ایئرپورٹ پر مشکل میں پھنس گیا، قافلے نے ایمریٹس ایئرلائین کی پرواز ای کے 944 کے ذریعے گزشتہ روز براستہ دبئی لاہور آنا تھا۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پرواز کی روانگی سے پہلے زائرین کے قافلے کا سالار سید اجمد رضوی 120 سے زائد افراد کے پاسپورٹ لے کر فرار ہوگیا، پرواز روانگی کے تین گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ واپس بھجوائے گئے۔

ذرائع کے مطابق پرواز چھوٹ جانے سے 120 سے زائد پاکستانی مرد عورتوں اور بچوں نے  بغداد ایئرپورٹ پر رات جاگ کر گزاری۔

مشکل کا شکار مسافروں نے بغداد میں پاکستانی سفارتخانے سے مدد کی اپیل ہے۔


متعلقہ خبریں