کراچی: شہری پر تشدد کرنے والا اہلکار معطل


کراچی: شہر قائد میں  شہری پر تشدد کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ اہلکار نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کے دانت توڑ دیئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق حب ریور روڈ پر ٹرک ڈرائیور سے دوران چالان تلخ کلامی پر اہلکار سیخ پا ہوگئے اور شہری کو مارنا شروع کردیا  جس کے نتیجے میں اس کے دانت ٹوٹ گئے اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک کراچی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر اعظم، اے ایس آئی یوسف اور ریکارڈ کیپر کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

متاثرہ شہری نے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف چیف پولیس  کراچی  سے کارروائی کی اپیل کی تھی۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کے منہ سے خون بہہ رہا ہے اور وہ بری طرح زخمی ہے اور اسی حالت میں وہ کراچی چیف پولیس سے متعلقہ اہلکار کے خلاف کارروائی کی اپیل کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں