خیرپورمیں زرداری کے پروٹوکول میں 40 گاڑیاں شامل


خیرپور: سندھ کے شہر خیر پور میں سابق صدر آصف علی زرداری کی آمد نےعوام کو ہکا بکا کردیا کیونکہ  خیرپور پہنچنے پر زرداری کو اتنا شاندار پروٹوکول دیا گیا کہ ہر دیکھنے والا بس دیکھتا ہی رہ گیا۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کا پروٹوکول اتنا زبردست تھا کہ دس نہیں، بیس نہیں بلکہ  پوری 40  گاڑیاں سابق صدر کے استقبال میں شامل تھیں جبکہ اس موقع پر تمام  ٹریفک کو بھی روک دیا گیا۔ جس کے باعث  شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

زرداری کے شہر میں داخل ہوتے ہی گاڑیوں کی اتنی لمبی قطاریں نظر آئیں  جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں تھیں۔ ایک کے بعد ایک گاڑی تھی اور ٹریفک میں پھنسی ہوئی عوام بے صبری سے منتظر تھی کے کب یہ پروٹوکول ختم ہو اور ٹریفک کھلے۔

یہ کوئی پہلا موقع نہیں کسی سیاست دان کو پروٹوکول دیا گیا ہو لیکن اس نوعیت کا شاندار اور مہنگا ترین پروٹوکول تو شاید ہی کسی کو دیا گیا ہو۔


متعلقہ خبریں