پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کے دوران مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کی شروعات ہوتے ہی انڈیکس میں 100 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا۔  لیکن یہ تیزی لمحاتی ثابت ہوئی اور مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوئی۔

جس کے بعد انڈیکس میں 50 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی۔ تاہم مارکیٹ ایک دفعہ پھر محتصر وقفہ کے لیے مثبت زون میں داخل ہوئی۔

اس کے بعد سے بازار حصص میں مندی کا رجحان جاری ہے۔

اس رپورٹ کے فائل کیے جانے کے وقت مارکییٹ 146.53 پوانٹس کمی کے ساتھ 41397.45 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 585 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی 100 انڈیکس میں 450 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔


متعلقہ خبریں