اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز میں  ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلہ میں آٹھ  پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکٹ میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کا ضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر آٹھ پیسے اضافہ کے ساتھ  132 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے  کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے اضافہ کے ساتھ 132.60 روپے سے بڑھ کر 133 روپے کا ہوگیا۔

 


متعلقہ خبریں