کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید

فوٹو: آیی ایس پی آر


راولپنڈی:  بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کا ایک  سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ فائرنگ کنٹرول لائن پر تھب سیکٹر میں کی گئی.

شہید سپاہی ظہیر احمد کا تعلق بھمبر کے گائوں سلطان پور سے تھا۔ پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دے دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے دشمن کی چیک پوسٹوں پر جوابی کارروائی کی گئی۔


متعلقہ خبریں