سینیٹ اجلاس: وزرا کی عدم حاضری پر چیئرمین سینیٹ برہم



اسلام آباد: سینٹ میں حکومتی وزرا کی عدم حاضری پر چیئرمین صادق سنجرانی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس سے وزرا کو سینیٹ اجلاس میں بھیجا جائے۔

چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو حکومتی وزار کی عدم حاضری پر صادق سنجرانی نے حکم دیا کہ وزیراعظم کو پیغام دیں کہ سینیٹ کی کارروائی کو سنجیدہ لیا جائے۔

اپوزیشن جماعتوں نے بھی حکومتی وزرا کی عدم حاضری کے سبب سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کردتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک وزرا نہیں آئیں گے تب تک ہمارا واک آوٹ رہے گا۔

سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ ہمارے وزرا کابینہ اجلاس میں ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائد ایوان کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کو منا کر واپس لایا جائے۔ قائد اعوان شبلی فراز سینیٹر نعمان وزیر اور شیخ عتیق اپوزیشن کو منا کر واپس لائے۔

اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کے بعد حکومت کی جانب سے چھ وزرا نے کابینہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور، وزیرتوانائی عمرایوب، وزیرمملکت شہریار آفریدی، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی، مراد سعید اور وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے سینیٹ اجلاس میں شرکت کی۔

سنیٹر عثمان خان کاکڑ کی جانب سے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی اور گنتی پر کورم کم نکلا جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں