سی ڈے اے کی جانب سے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو نوٹس جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سی ڈے اے نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر تجاوزات کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے ان کو نوٹس جاری کردیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی پر مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے فارم ہاؤس پرغیر قانونی تعمیرات قائم کرنے کا الزام ہے۔

سی ڈی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے سی ڈی اے اراضی پر تجاوزات کر رکھی ہیں اور اپنے فارم ہاؤس میں ایک غیر قانونی بیسمنٹ بنا رکھی ہے۔

زرائع کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے اعظم سواتی کو 5 روز کی مہلت دی گئی ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے پانچ روز میں تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا تو سی ڈی اے کی جانب سے یہ سب گرا دیں جائیں گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اعظم سواتی کے اختیارت کے ناجائز استعمال کی انکوئری کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کے عرفان منگی کی سربراہی میں جی آئی بھی تشکیل دی جا چکی ہے، جو 14 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔


متعلقہ خبریں