دھرنے کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا: شہریار آفریدی



اسلام آباد:  وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے واضح کیا ہے کہ تحریک لبیک کے دھرنے کے دوران  املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ توڑ پھوڑ کرنے والوں میں سے کچھ کو گرفتارکیا گیا ہیں۔ انہوں نے کہا اس سلسلے میں مزید  گرفتاریاں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک یا قوم کیلئے نیشنل سیکیورٹی انتہائی اہم ہے، جب ہم ایوان میں بیٹھ کر پالیسی نہیں بنائیں گے تو ایسے حالات آتے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جب دھماکہ ہو کوئی دھرنا ہو تو خون خرابہ تک معاملہ کو لے جانا حل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار جب گستانہ مواد کا معاملہ آیا تو حکومت کے کردار کو دھرنے والوں نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ کے معاملے پر عوام کو حقائق کا علم نہیں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ نئے پاکستان میں کسی کے خون کے بدلے مذاکرات نہیں ہونگے۔ توڑ پھوڑ والوں کی فوٹیج لبیک والوں کو دکھائے، انہوں نے کہا یہ ہمارے کارکنان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک سے ایک اور میٹنگ رکھی ہے۔

وزیر مملکت نے سینیٹ کو بتایا کہ پولیس نے پی ٹی اے اورایف آئی اے  سائبر کرائم والوں سے فوٹیجز لی ہیں۔ املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں مزید بھی ہونگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ اجلاس کے باعث آج وہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں نہیں جا سکے۔


متعلقہ خبریں