برطانوی معروف بینڈ ’اسپائس گرلز‘ ایک بار پھر اکٹھی ہونے جا رہی ہیں

فوٹو: ٹوئٹر اسپائس گرلز


لندن: برطانوی معروف بینڈ اسپائس گرلز کی جانب سے ان کے مداحوں کے لیے ایک اہم اعلان کیا گیا ہے۔

برطانوی بینڈ کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال جون میں ایک بار پھر اکٹھے مداحوں کے سامنے جلوہ گر ہونے آرہیں ہیں، گرلز کی جانب سے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک چلبلی ویڈیو میں کیا گیا۔

اسپایس گرلز کی جانب سے پیر کے روز ان کے ٹوئٹر کے پیج پر انہوں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں چاروں گلوکارئیں نیوز کاسٹر کے روپ میں اس خبر کا اعلان کرتیں ہیں۔

اسپائس گرلز کی جانب سے اعلان کیے گئے ان کے برطانوی دورے میں ہونے والے کنسرٹس میں بینڈ کی ایک گلوکارہ وکٹوریہ بیکھم کی شرکت مشکوک دیکھائی دے رہی ہے۔

اسپائس گرلز کا یہ بینڈ 1994 میں پانچ گلوکاروں میں وکٹوریہ بیکھم، ایما بنٹن، میل بی، جیری ہورنیر اور میلانی سی نے مل کر بنایا تھا جس کے بعد سن 2000 میں گلوکاروں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

1994 میں بینڈ کے تلے بننے والے ہٹ گانوں کی بدولت اسپائس گرلز کا البم کم وقت کے اندر دس ملین لوگوں میں فروخت ہوا تھا اور یہی البم اس وقت بینڈ کی مقبولیت میں بے پناہ اضافے کا سبب بنا۔

یاد رہے کہ اسپائس گرلز کے لندن کنسرٹس کے ٹکٹ کی دستیابی کا اعلان بھی گلوکاروں کی جانب سے کردیا گیا ہے، مداح اپنے پسندیدہ بینڈ کے ٹکٹس ہفتے کے روز سے خرید سکیں گے۔


متعلقہ خبریں