حکومت نے دھرنا مظاہرین سے این آر او کیا، آصف زرداری



خیر پور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ این آر او نہ دینے کی باتیں کرنے والوں نے چند دن پہلے این آر او کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ جو ٹی وی پر دکھے انہیں گرفتار کر لیا گیا اور جنھوں نے باتیں کیں اور الزام لگائے انہیں این آر او دے دیا گیا ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا موجودہ حکومت نے ہر چیز کی قیمت ڈبل کردی ہے، کوئی بیورو کریٹ ان حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں۔

کیا نواز شریف کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے؟ اس سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب شاید ماحول ٹھنڈا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں ماحول کبھی ٹھنڈا کیا جاتا ہے اور کبھی گرم۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ہمیشہ یوٹرن لیتے آئے ہیں، ان کی حکومت میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہماری اقساط ہی ادا کردے تو بڑی مہربانی فیڈریشن ہمیشہ بجٹ کو کٹ لگاتی ہے۔

بیرونی قرضوں سے متعلق آصف علی زرداری نے کہا کہ اپنی کیپٹل مارکیٹس کو اتنا مضبوط کریں کہ ہمیں قرض لینے کیلئے کسی کے پاس نہ جانا پرے۔


متعلقہ خبریں