حکومت صحت کے شعبے میں بہتری لا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری لا رہی ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ محدود بجٹ میں عوام کو سہولیات دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ محکمہ صحت میں لائی گئی جدت گزشتہ حکومت کے منصوبوں کی بدولت ہے اور اس حکومت کے کیا نئے منصوبے ہیں، اس پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو وقت دیا جائے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 60 دن کو حکومت کو 60 سال کی حکومت سمجھا جا رہا ہے، تبدیلی لانے میں کچھ وقت لگے گا۔

اس کے علاوہ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پرائمری اور سیکنڈری محکمے بہت وسیع ہیں اور ان کو ملانے سے مسائل بڑھ جائیں گے، اسی لیے ان کو الگ الگ محکموں میں رکھنا ہی بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کسی محکمے کو بند نہیں کیا جارہا پر چھوٹے موبائل ہیلتھ یونٹ چھوٹے علاقوں میں بھیجے جارہے ہیں جبکہ بڑے موبائل ہیلتھ ہونٹس کو شہروں میں رہنے دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، پبلک اسٹینڈنگ کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین منتخب نہیں کیا گیا، اس پر ابھی کام کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام انتظامی امور بھی میرٹ پر کیے جارہے ہیں اور تقرریاں بھی میرٹ پر ہی ہوں گی۔


متعلقہ خبریں