پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کی ژوہائی میں شاندار کارکردگی

ژوہائی: پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے ژوہائی ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرے سے تماشائیوں پر سحر طاری کر دیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ان کا ایک دستہ اس سال چھ سے گیارہ نومبر تک ژوہائی میں منعقدہ بارہویں بین الاقوامی ایوئیشن و ائیرو اسپیس نمائش میں شریک ہوا۔

پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ فضائی مظاہرے کے ماہر ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے کچھ غیر معمولی کرتب دکھائے جن میں مسل تھنڈر ٹرن، انورٹڈ فلائٹ اور سلو سپیڈ پاس شامل تھے۔

جے ایف 17 تھنڈر 15 منٹ تک دلکش کارکردگی دکھا کر سینکڑوں تماشائیوں کی تالیوں کی گونج میں اپنا مشہور زمانہ الوداعی مظاہرہ ورٹکل رولز کرتے ہوئے ژوہائی کی فضاؤں میں اوجھل ہوگیا۔

 

مظاہرے کے بعد جب طیارہ واپس آیا تو شائقین نے تالیاں بجا کراسکی شاندار کارکردگی کی داد دی۔

فضائی مظاہرے میں حصہ لینے والے طیارے کے علاوہ ایک جے ایف 17 طیارہ تمام ہتھیاروں سے لیس، زمین پر موجود شائقین، مختلف ممالک سے آئے خریداروں اور فضائی صنعت کے ماہرین کے لئے مرکز نگاہ بنا رہا۔

ائیر شو کے تیسرے روز مختلف ممالک کی ایئر فورسز اور فضائی صنعت کے وفود تقریب میں موجود تھے۔

پاکستان ایرو نارٹیکل کامپلیکس اور چین کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر طیارہ اپنے ہم عصر جنگی جہازوں میں اپنی جدید ساخت اور ہمہ جہت خوبیوں کی وجہ سے ایک نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز