بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

جمعہ کے روز اسکردو میں موسم شدید سرد رہے گا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 تک جا سکتا ہے۔

موسمی اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم واشک اور تربت میں درجہ حرارت کم سے کم 36 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے

خیبرپختونخواہ میں موسم سرد اور خشک تاہم کچھ علاقوں میں جزوی ابرآلود رہنے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ سندھ کے تمام اضلاع  میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سکردو میں درجہ حرارت منفی 05، استور، گوپس منفی04 اور بگروٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں