فلیگ شپ ریفرنس، نواز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخوست منظور

فوٹو: فائل


اسلام آباد:  وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کر رہے ہیں۔ آج پھر نواز شریف احتساب عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے ۔

نواز شریف کے وکیل نے ان کی عدالتی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کر دی جس سے عدالت نے منظور کر لیا ۔ سابق وزیر اعظم گزشتہ روز بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

فلیگ شپ ریفرنس میں نئی دستاویزات پیش کرنے کے لیے نیب نے درخوست جمع کرا دی۔ درخواست پر نیب پراسیکیوٹر اور نواز شریف کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے نیب کی استدعا منظور کر لی۔

عدالت نے نیب کو نواز شریف کے خلاف نئی دستاویزات ریکارڈ پر لانے کی اجازت دے دی۔

گزشتہ روز کی سماعت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نیب کی جانب سے حسن نواز کی جائیداد سے متعلق دستاویزات پیش کی گئیں۔

احتساب عدالت میں جمعرات کے روز ہونے والی کارروائی کے دوران نیب نے برطانیہ کے لینڈ رجسٹری ڈیپارٹمنٹ کا تفتیشی افسر کو لکھا گیا خط بھی پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق سٹین ہوپ ہاؤس میں گراونڈ فلور پر دفتر کی رجسٹری، 15چیمبر سٹریٹ لندن میں ‘فیٹلر اینڈ فرکن’ میں رجسٹری کی کاپی، ایج وئیر روڈ پر فلیٹ نمبر 8اور فلیٹ نمبر 121سے 125تک کی رجسٹری، ایج وئیر روڈ پر پارکنگ کی جگہ کی رجسٹری اور کیڈا گون سکوئر لندن میں فلیٹ نمبر 4کی رجسٹری بھی عدالت میں پیش کی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں مذہبی جماعتوں کے احتجاج اور دھرنے کے دوران بھی نواز شریف احتساب عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تھے جس کے بعد ان کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخوواست دائر کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں