اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آخری روز  جمعہ کے دن کاروبار کے شروع میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

بازار حصص میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا ۔ کاروباری سرگرمیوں کی شروعات ہونے کے بعد دس منٹ کے اندر ہی انڈیکس میں 130 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی۔

صبح سے ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

اس رپورٹ کے فائل کیے جانے کے وقت مارکیٹ 83.51  پوانٹس کمی کے ساتھ  41283.87 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ میں 176 پوانٹس کی کمی ہوئی تھی۔ 176 پوانٹس کمی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 41367  پوانٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں