اقبال کا شاہین عقل کی غلامی سے آزاد تھا، وزیر اعظم کا ویڈیو پیغام

پلوامہ حملے پر وزیر اعظم پاکستان کا پالیسی بیان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: یوم اقبال کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام سرکاری ٹیلی وژن پر نشرکیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقبال کا شاہین عقل کی غلامی سے آزاد تھا۔ ان کی رائے میں علامہ اقبال کافلسفہ ایک سمندر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہر قسم کے وسائل سے مالامال ہے اور وطن عزیز کو وہ پاکستان بنائیں گے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقبال کا شاہین ایسا شخص تھا جو اپنی میں سے آزاد تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقبال کے شاہین کی سوچ انسانیت کی سوچ تھی کیوںکہ اقبال کا شاہین اپنی ذات کے بجائے انسانیت کا سوچتا تھا۔

اس کے علاوہ عمران خان کا کہنا تھا کہ عشق و جنون سے ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتا ہے اور اسی طرح موجودہ حکومت کے سامنے بھی کوئی چیز ناممکن نہیں ہے۔

ذرائع نے پہلے ہی بتا دا تھا کہ وزیراعظم کا ریکارڈ شدہ پیغام نشر کیا جائے گا جس میں شاعر مشرق کے تصور پاکستان، ان کے فلسفے اور خودی کے پیغام پر بات کریں گے۔

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 141 واں یوم پیدائش آج ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔ اقبال ڈے کا آغاز مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب سے ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب، اسٹیشن کمانڈرنیوی کموڈورنعمت اللہ اور ڈی جی رینجرز اظہر نوید حیات نے شرکت کی۔

گارڈز تبدیلی کی تقریب میں پاکستان رینجرز نے گارڈز کے فرائض پاک نیوی کےسپرد کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ شاعر مشرق کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ علامہ اقبال ؒ کا پیغام امید اور خود داری کا ہے اور نئے پاکستان کی بنیاد بھی انہی اصولوں پر رکھی جا رہی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اقبال ڈے کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حلعلامہ محمد اقبال کی تعلیمات میں پوشیدہ ہے، انہوں نے کہا کہ  شاعر مشرق علامہ محمد اقبال مفکر پاکستان تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے اس عظیم شاعر کا یوم پیدائش مسلمانوں کو علامہ محمداقبال کے نظریات وتعلیمات پرفکر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، قرارداد پاکستان منظور ہونے سے قبل علامہ محمد اقبال کی فلسفیانہ او رشاعرانہ تحریروں نے عوامی رائے تبدیل کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری  کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اور اسلا می طرز زندگی کو اپنا کر ہم عصر حاضر کے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا اسلامی معاشرے کاتصور کائناتی ہے اور جغرافیائی اور قومیت کی حدود و قیود سے بالاتر ہے۔


متعلقہ خبریں