انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 73 پیسے کا اضافہ


کراچی: انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز میں  ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلہ میں 73 پیسے کا اضافہ ہوا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 73 پیسےاضافہ کے ساتھ 133روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ دو روز میں انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 8 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت پر اثر انداز ہوا ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہوا۔ ڈیلرز کے مطابق ایک روپے اضافہ سے ڈالر 134 روپے کا ہوگیا ہے۔

جمعرات کے روز انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز میں  ڈالر کی قدر میں آٹھ  پیسے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ اوپن مارکٹ میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں