زلمی سے علیحدگی، ڈیرن سیمی کا محمد حفیظ کے لیے اظہار تشکر

فوٹو: فائل

اسلام آباد: محمد حفیظ نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے جس پر فرنچائز کے غیر ملکی کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں ان کا شکریہ ادا کیا۔

محمد حفیظ نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر  پر اپنے پیغام میں پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے فرنچائز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ تین سال شاندار گزرے۔

پشاور زلمی سے علیحدگی کے بعد محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوں گے، کرکٹ مبصرین کے مطابق موجودہ فارم کے باعث پی ایس ایل فور کےڈرافٹ میں محمد حفیظ کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔

آل راؤنڈر بلے باز لاہور قلندرزیا ملتان سلطان میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن سے قبل لاہور قلندرز کے جانب سے کھیلنے والے عمر اکمل اور سنیل نارائن ںے بھی فرنچائز کو خیرباد کہہ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت اختیار کی تھی۔

لاہور قلندرز کے غیر ملکی کپتان برینڈن میکلم نے بھی گزشتہ ہفتے قلندرز سے راہیں الگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں