جعلی پاکستانی کرنسی بنانے والے 3 افراد گرفتار


پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے جعلی کرنسی بنانے والے گروہ کے تین افراد  گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نو افراد پر مشتمل گروہ کے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور دیگر کی تلاش جارہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 6 کروڑ تیاررقم  بر آمد کی گئی ہے جبکہ 17 کروڑ رقم  تیاری کے مراحل میں تھی۔

پولیس حکام نے ملزمان کے قبضے سے تمام رقم تحویل میں لے لی ہے اس کے علاوہ جعلی کرنسی بنانے والی مشنری بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ایس ایس پی جاوید اقبال نے بتایا کہ گروہ پشاور میں ہی کرنسی تیار کرتا تھا جس کو بعد میں ملک بھر میں بجھوایا جاتا تھا۔

ایس ایس پی اپریشن کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو اس سے قبل بھی جعلی کرنسی بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا جس کو بعد میں ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔


متعلقہ خبریں