نون لیگ کی تنظیم سازی کمیٹی سے مریم نواز کا نام غائب

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نئی تشکیل شدہ تنظیم سازی کمیٹی سے پارٹی کےاہم لیڈر مریم نواز کا نام غائب ہے۔

مسلم لیگ نے کل پارٹی کی تنظیم سازی اور اسے فعال بنانے کے لیے 23 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔  کمیٹی کی سربراہی سابق وزیر داخلہ اور نون لیگ کے اہم رہنما احسن اقبال کے پاس ہے۔

مذکورہ  کمیٹی میں نواز شریف کی سیاسی جانشین اور بیٹی مریم نواز کا نام شامل نہیں۔  ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 23 رکنی تنظیم سازی کمیٹی کے اصل کرتا دھرتا حمزہ شہباز ہیں۔

نواز شریف کی سیاسی جانشین بیٹی کے پاس اس وقت پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں ہے۔ کمیٹی میں مریم نواز کے علاوہ  پارٹی کے تمام اہم رہنماء شامل ہیں۔

تنظیم سازی کمیٹی نون لیگ میں پہلی مرتبہ تشکیل دی گئی ہے۔ کوئی بھی سیاسی پارٹی کسی بھی شخصیت کو اعزازی عہدہ دے سکتی ہے۔

نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نا اہلی کے باوجود نون لیگ نے انہیں تا حیات قائد مقرر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں