اعظم سواتی کی جانب سے سی ڈی اے کی زمین پر ’قبضہ‘ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

وزیر اعظم کے ویژن کو بڑھانے کیلیے صادق سنجرانی منتخب ہوئے، اعظم سواتی

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی زمین پر مبینہ قبضہ کے خلاف سی ڈی ای نے باضابطہ جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے اس بات کی باضابطہ جانچ پڑتال کرے گی کہ اعظم سواتی نے کتنی زمین پر قبضہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کا سروے کیا جائے گا۔

سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ آرچرڈ ہاؤسنگ اسکیم فارم ہاؤس نمبر 71 اعظم خان کی اہلیہ کی ملکیت ہے۔

سی ڈی اے ریکارڈ کے مطابق اعظم سواتی کو 4 ایکٹر کا پلاٹ الاٹ کیا گیا تھا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ پلااٹ پر تعمیرات کے علاوہ قبضہ بھی کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اعظم سواتی کی اہلیہ کو نوٹس بھی بھجوایا جاچکا ہے۔  پندرہ دن کے اندر اگر تعمیرات ختم نہ کی گئی تو سخت ایکشن ہوگا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اعظم سواتی کے اختیارت کے ناجائز استعمال کی انکوئری کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کے عرفان منگی کی سربراہی میں جی آئی بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔

جے ائی ٹی  14 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔


متعلقہ خبریں