بغداد ایئرپورٹ پر چار دن سے محصور پاکستانیوں کو واپسی کے ٹکٹ مل گئے


اسلام آباد/بغداد: ہم نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے عراق میں پاکستانی سفارتخانے نے بغداد ایئرپورٹ پر چار دن سے محصور پاکستانیوں کو واپسی کے ٹکٹ فراہم کر دیے ہیں۔

زائرین کل دن 11 بجے بغداد سے ایمریٹس ایئرلائین کی پرواز ای کے 942 سے جدہ روانہ ہوں گے جس کے بعد اتوار کے روز زائرین ایمریٹس ایئرلائین کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچیں گے۔

اسی حوالے سے زائرین نے ہم نیوز کی کوشش کو سراہتے ہوئے خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

پاکستان سے زیارت کے لیے عراق جانے والا پاکستانی قافلہ پرواز چھوٹنے کے باعث بغداد ایئرپورٹ پر مشکل میں پھنس گیا، قافلے نے ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور آنا تھا۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس قافلے کا سالار سید احمد رضوی پرواز کی روانگی سے پہلے ہی 120 سے زائد افراد کے پاسپورٹ لے کر فرار ہوگیا تھا اور پرواز روانگی کے تین گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ واپس بھجوائے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ پرواز چھوٹ جانے کے باعث 120 سے زائد پاکستانیوں کو جن میں مرد عورتوں اور بچوں شامل تھے، بغداد ایئرپورٹ پر رات جاگ کر گزارنی پڑی جس کے بعد مشکل کے شکار ان مسافروں نے بغداد میں پاکستانی سفارتخانے سے مدد کی اپیل کی تھی۔


متعلقہ خبریں