سرفراز کو 2019 تک کپتان بنانے پر اعتراض نہیں، مانی


لاہور: سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ انہیں سرفراز احمد کو 2019 تک قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر کوئی اعتراض نہیں۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سربراہ کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ جب تک سرفراز بطور کپتان پرفارمنس دے رہے ہیں وہ ٹیم کے کپتان رہیں گے۔

احسان مانی نے کہا کہ سرفراز نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں پاکستان کو کامیابی دلوائی ہے اور ان کی قیادت میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کرٹ کمیٹی کے رکن محسن حسن خان کی ڈیڑھ سال قبل کی گئی گفتگو کو مسئلہ نہ بنایا جائے۔

احسان مانی کے مطابق محسن خان اپنے تجربے کی بنیاد پر کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین بنے ہیں۔

واضح رہے کہ ہم نیوز کے پروگرام گیم پلان میں گفتگو کرتے ہوئے محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ جب تک سرفراز بطور کپتان پرفارمنس دے رہے ہیں وہ ٹیم کے کپتان رہیں گے۔

ان کے مطابق سرفراز کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ ٹیلنٹڈ بھی ہیں اور پر عزم بھی۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ مسلسل سیکھتے رہتے ہیں۔ سرفراز وقت کے ساتھ سیکھ رہا ہے اور آہستہ آہستہ اپنے آپ کو سنبھال رہا ہے۔


متعلقہ خبریں