امام الحق کے تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں، پی سی بی


دبئی: پی سی بی نے کہا ہے کہ امام الحق کے تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں تاہم ابھی انہیں فزیو ڈاکٹر کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی امام الحق نیوزی لینڈ کے بولر فرگوسن کی بولنگ کے دوران گیند لگنے سےزخمی ہوگئے تھے۔

تیرویں اوور کی پہلی گیند پر امام الحق کے ہیلمٹ کو گیند لگنے کے بعد ان کی گردن پرجا لگی، امام الحق نے بیٹنگ کے دوران  16 رنز بنائے تھے جس کے بعد وہ زخمی ہو کر پولین لوٹ گئے۔

امام الحق کے ہیلمٹ پر بال لگنے سے ہیلمٹ کی گرل ٹوٹی جس کے باعث ان کی گردن کو جھٹکا لگا اور وہ زمین پر گر گئے۔ جس کے بعد انہیں میدان سے باہر لے جایا گیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں امام الحق بائیں ہاتھ کی انگلی میں انجری کے باعث کھیل سے باہر ہو گئے تھے، اطلاعات کے مطابق دبئی میں کھیلا گیا پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز فیلڈنگ کے دوران امام الحق کی انگلی میں فریکچر ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں