ڈاکٹروں سے بھی پہلے الزائمر کی تشخیص کرنے والا سسٹم تیار


واشنگٹن: امریکہ میں تیار کیا گیا ذہانت کا مصنوعی سٹسم  ڈاکٹروں سے بھی پہلے الزائمرکی تشخیص کرسکتا ہے۔ یہ سسٹم بیماری کے اثرات سامنے آنے سے چھ سال قبل ہی اس کی تشخیص کرسکتا ہے۔

یونیوسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنس دانوں نے یہ مصنوعی ذہانت کا سسٹم تیار کیا ہے اوراس کے ذریعے مریضوں کے دماغ میں میٹابولک تبدیلی دیکھی جاسکے گی جو انسانی آنکھ کی نظر سے اوجھل رہ جاتی ہیں۔

تحقیق میں 1002 مریضوں کے دماغ کی 2109 تصویریں لی گئیں۔ تحقیق میں یہ سامنے آیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا سسٹم دماغ میں مرض کے اثرات نظر آنے سے چھے سال پہلے ہی 100 فیصد درست تشخیص کر سکتا ہے۔

اس سے قبل شائع ہونے والی تحقیق میں بتا یا گیا تھا کہ الزائمردنیا میں 4.8 کروڑ افراد کو متاثر کرتی ہے اور دماغی امراض میں سب سے خطرناک اور ظالمانہ مرض تصور کی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں