طالبان کا افغان حکومت سے براہ راست مذاکرات نہ کرنے کا اعلان


ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں پیش رفت نا ہو سکی، طالبان نے افغان حکومت سے براہ رست مذاکرات نا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سربراہ طالبان وفد کا کہنا تھا کہ امریکہ سے براہ راست مذاکرات کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے افغان امن مذاکرات کے لیے روسی میزبانی قبول کرتے ہوئے مذاکراتی عمل میں شرکت کا اعلان کیا تھا.

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو افغان حکومت اور طالبان میں ہونے واlے براہ راست مذاکرات کی حمایت کرنی چاہئے، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک نمائندہ ماسکو مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ واشنگٹن نے افغان حکومت سے مشاورت کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا، روس کی میزبانی میں نو نومبر کو ہونے والے مذاکرات میں افغان حکومت اورطالبان سمیت دس ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

اس سے قبل افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے بیان دیا تھا کہ امریکہ افغان حکومت یا افغانستان کی عوام کا متبادل نہیں ہے اس لیے مذاکرات کا عمل دستور کے مطابق افغان قیادت کے تحت ہی کیا جائے گا.

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے صرف سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کے بیان کی تصدیق کی تھی جس میں انہوں نے اس بات کی وضاحت کی تھی کہ امریکہ امن کی خاطر طالبان، افغان حکومت اور افغان عوام کے ساتھ  مل کر کام کرنےکو تیار ہے۔


متعلقہ خبریں