گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش، برفباری کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: موسمی اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا، درجہ حرارت کم سے کم 11 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، واشک، تربت اور لسبیلہ گرم ترین مقامات رہیں گے جہاں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ چترال اور دیر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں اسکردو اور گلگت میں بارش کا امکان ہے جب کہ سکردو میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 19ِ، 15 اور 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، جامشورو اور مٹیاری میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت گوپس اور سکردو میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں