کیلفورنیا میں آگ بے قابو، نو افراد ہلاک، 35 لاپتہ


کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلوں میں گزشتہ تین روز سے لگی آگ نو افراد کو نگل گئی جب کہ 35 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے، ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ سے 6700 عمارتیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں جسے کیلیفورنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلسل پھیلتی ہوئی آگ کے باعث ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مغربی لاس اینجلس کے ہائی وے سے بھڑکنے والی آگ نے ساحلی علاقوں کا رخ کر لیا ہے، ملیبو کے صوبے میں بھی آگ سے کئی گھر متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ہواؤں کے باعث آگ بھجانے کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک لاکھ ایکٹر کے رقبے پر پھیلی آگ نے وسطی لاس اینجلس کے شمال مغربی علاقے تھاؤزنڈز اوکس میں 40 میل کے رقبے پر  75000 گھروں کو متاثر کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں