پاکستانیوں کی دبئی میں 4ہزار غیر قانونی جائیدادوں کا پتہ لگایا ہے: اسد عمر


کراچی: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی دبئی میں چار ہزار غیر قانونی جائیدادوں کا پتہ لگایا ہے۔

اسد عمر نے ہفتہ کے روز اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے اوورسیز چیمبر کے ممبران سے ملاقات کی۔ اوورسیز چیمبر کے صدر عرفان وہاب کی سربراہی میں چھ رکنی وفد نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت صنعتی پیداوار بڑھانے پر فوکس کررہی ہے، صنعتکاروں کے مسائل اور تجاویز بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ہنڈی حوالے کی رقوم براہ راست دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیں میں استعمال ہوتی ہیں، ہنڈی حوالے کے ذریعے پاکستان میں ہونے والے کرپشن کی رقوم بھیجی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی دبئی میں چار ہزار غیر قانونی جائیداد کا پتہ لگایا ہے، ستائیس ممالک میں 95 ہزار بینک اکاوانٹس کی معلومات ملی ہیں۔

وفد نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

وفد نے بتایا کہ ملک میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ توانائی اور آئی ٹی سیکٹر سمیت انجینئرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

یورپ، ترکی، ملائیشیا اور عرب ممالک سے سرمایہ کار سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔  حکومت کی طرف سے سہولیات فراہم کرنے کیلئے اوورسیزچیمبر کردار ادا کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں