یوٹیوب کا 2019 میں نئے فیچرز متعارف کرانے کا فیـصلہ


یوٹیوب نے سال 2019 میں اپنے ڈیش بورڈ میں مزید فیچرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیوب اپنے پرانے یو ٹیوب اسٹوڈیو کو نئے اسٹوڈیو سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عملاً کام کیا جا چکا ہے تاہم نیا یوٹیوب اسٹوڈیو بیٹا چند ماہ پہلے سے ہی موجود ہے۔

نیا یوٹیوب اسٹوڈیو بیٹا کو جدید طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں پر ویڈیوز کو آسانی کے ساتھ ایڈٹ کیا جا سکتا ہے تاہم اس میں کئی ایسے فیچرز موجود نہیں ہیں جو کسی بھی ایڈیٹرز کے لیے انتہائی ضروری ہوتے ہیں۔

ان مسنگ فیچرز میں پلے لسٹ سیکشن، فارمیٹس سمیت دیگر شامل ہیں اسی وجہ سے کئی یوٹیوب کو استعمال کرنے والے اس کا پرانا اسٹوڈیو ہی استعمال کر رہے ہیں کیونکہ اس میں تمام ضروری فیچرز موجود ہیں۔

جب آپ یوٹیوب ڈیش بورڈ میں سائن ان ہون گے تو آپ کو نیلے رنگ کا نوٹیفکیشن موصول ہو گا جو آپ کو آگاہ کرے گا کہ یوٹیوب کو ایڈ کیا جا رہا ہے۔ اس کے تمام نئے فیچرز سال 2019 میں متعارف کرا دیئے جائیں گے۔ جس کے بعد آپ پرانے ڈیش بورڈ کی جگہ نئے یوٹیوب ڈیش بورڈ کے ساتھ کام کر سکیں گے۔


متعلقہ خبریں