اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں ہیوی بائیکس چلانے پر پابندی عائد

اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں ہیوی بائیکس چلانے پر پابندی عائد | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس نے رات 9 سے صبح 6 بجے تک رہائشی علاقوں میں ہیوی بائیکس چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔

پابندی شہریوں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد لگائی گئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ہیوی بائیکس کے شور سے رات کی نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے لہذا ان پر پابندی لگائی جائے۔

شہریوں کی جانب سےشکایات کی بھرمار کے بعد ٹریفک پولیس نے اشتہاری مہم کا آغاز کیا ہے جس میں بائیک رائیڈرس سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں ہیوی بائیکس چلانے پر پابندی عائد | urduhumnews.wpengine.com
فوٹو: ہم نیوز

ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ رہائشی علاقوں میں رات 9 سے صبح 6 بجے تک ہیوی بائیک چلانے پر پابندی عائد ہے، بائیک رائیڈرز تعاون کریں۔

خیال رہے کہ وفاقی دارلحکومت میں پوش علاقوں کے بائیک رائیڈرز نے گروپس بنا رکھے ہیں جو 10، 10 بائیکس پر مشتمل گروپس میں رات کو سڑکوں پر نکلتے ہیں۔

ہیوی بائیکس کے شور سے شہریوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ بائیکس شور کی آلودگی میں اضافے کا سبب بھی بنتے ہیں۔

بائیک رائیڈرز کے گروپس میں اکثریت کا تعلق ایلیٹ کلاس سے ہے۔ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف بے بس دکھائی دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں