ڈالر لے کر ملک میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا، احسن اقبال


کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  ملک میں امن امریکہ سے ڈالر لے کر قائم نہیں کیا جاسکتا۔ موجودہ حکومت جھوٹ کے سارے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ ن لیگ کے لیے سی پیک گناہ بن گیا ہے۔

محمد زبیر، مفتا ح اسماعیل اور دیگر لیگی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی، بلوچستان اور کے پی کی صورت حال سب جانتےہیں۔ ن لیگ نےمعیشت، امن اور ترقی میں کردار ادا کیا۔ لوڈ شیڈنگ سےلوگ عذاب میں مبتلا تھے ہم نے 4 سال میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے اور 66 سال کی تاریخ میں 18 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سی پیک سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی۔ ہم نے کراچی کی روشنی کو بحال کیا، ملک کی معاشی ترقی میں ن لیگ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کے دوران غلط بیانی کی، بھینسوں کی نیلامی سے خزانے نہیں بھرے جاتے۔ حکومت کے پاس معیشت چلانے کا کوئی فارمولا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس پانی سے گاڑی چلانے والے فارمولے کے سوا کچھ نہیں، دھرنوں کے کیسز بھی حکومت اپوزیشن کے خلاف درج کرنا چاہتی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن سے خوف ہے لیکن  ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کام کر کے دکھائے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہاں احتساب کے عمل کو انتقامی بنا دیا جاتاہے، اپوزیشن کا مکمل طور پر میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے۔ اگر نیب متنازع ہوتو اس کی حساسیت پر اثر پڑے گا۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے پاس مضبوط پالیسی ہے۔ راول پنڈی اور لاہورمیٹرو پنجاب حکومت کا منصوبہ ہے۔ موٹروے کی وجہ سے کراچی اور حیدر آباد جڑواں شہر بن گئے۔


متعلقہ خبریں