بھارتی فائرنگ سے پانچ زخمی، پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی


اسلام آباد: بھارتی افواج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت پانچ معصوم و بے گناہ پاکستانی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ لائن آف کنٹرول کے لیپا سیکٹر پرکی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی فائرنگ کا فوری طور پر بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ظہیر، ناصر، منیر اور شوکت شامل ہیں۔ بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والے بیجیلدار اور بٹالین گاؤں کے رہائشی ہیں۔

شدید زخمی پاکستانی شہریوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فائرنگ کے جواب میں ٹارگٹ چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ تانیہ بی بی بھی زخمی ہوگئی ہیں۔


متعلقہ خبریں