نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان


لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچ کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ٹیم میں سرفراز کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، امام الحق، اظہرعلی، حارث سہیل شامل ہیں، اسد شفیق، بابر اعظم، سعد علی، یاسر شاہ، بلال آصف، محمد عباس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حسن علی، شاہین آفریدی، فہیم اشرف، میرحمزہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔  فخر زمان اور شاداب خان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

سعد علی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان اے کی جانب سے اچھی کارکردگی دکھانے پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ شاہین آفریدی کو ون ڈے سیریز میں شاندارکارکردگی کی بنا پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ میں پہلا ٹیسٹ میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلا ایک روزہ میچ 7 نومبر کو کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ کامیاب رہا جبکہ دوسرے میچ میں سرفراز الیون میں فتح اپنے نام کی۔


متعلقہ خبریں