میکسیکو سے تارکین وطن کو روکنے کیلئے امریکی سرحد پر پانچ ہزار فوجی تعینات


امریکی حکومت کی جانب سے  تارکین وطن کے بڑے قافلے کے ملک میں داخلے کو روکنے کے حوالے سے میکسیکو کی سرحد پر فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

خیبر ایجنسی کے مطابق میکیسکو کی سرحد پر 5000 امریکی فوجی تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ تارکین وطن کا کارواں اس وقت جنوبی میکسیکو میں موجود ہے، اس کے ساتھ ساتھ نیشنل گارڈ کے دو ہزار سے ریزرو اہلکار بھی فعال ہیں جبکہ مزید نفری بھیج کرتقریباً 9 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

خیبر ایجنسی نے بتایا کہ امریکی فوج نے تارکین وطن کو امریکہ میں داخل نہ ہونے سے خبردار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے میکسیکو سے امریکہ آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو حملہ آور قرار دیا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ  کر کیا گیا تھا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں ڈونلڈ  ٹرمپ نے کہا تھا کہ کہ کئی ہزار ججز کی تعیناتی اور ایک طویل اور پیچیدہ قانونی عمل غیر قانونی تارکین وطن کا حل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سرحد پر ہی روک کر بتا دینا چاہیے کہ وہ امریکہ میں غیرقانونی طور پر نہیں آ سکتے، اگر ایسا کیا گیا تو غیرقانونی تارکین وطن کو آغاز میں اور مقابلتاً بہت کم قیمت پر روکا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں