کھانا پکانے کا بہت شوق ہے، اداکار دانیال راحیل


کراچی: اداکار دانیال راحیل نے کہا ہے کہ انہیں کھانے پکانے کا بہت شوق ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ بہت اچھا کھانا بنا بھی سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام “کور پیج” میں میزبان ایشا نور سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کی بہترین اداکارہ ان کی والدہ سیمی راحیل ہیں جبکہ انڈسٹری میں اداکاری کے حوالے سے اداکار علی کاظمی اور اداکارہ آمنہ شیخ کو دس میں سے دس نمبر دیتے ہیں۔

کھیلوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں باسکٹ بال کھیلنا بہت پسند ہے جبکہ دیکھنے کے لیے وہ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں۔

دانیال راحیل نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستانی اینیمیٹڈ فلم “ڈانکی کنگ” دیکھی جو کہ انہیں بالکل پسند نہیں آئی۔

اپنے بچپن  کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پچپن میں مٹی کھایا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر وہ کوئی سپر پاور حاصل کر سکیں تو وہ ٹیلی پورٹیشن پو گی۔


متعلقہ خبریں