ملتان سلطانز کا کھیل ختم، چھٹی ٹیم کی سرپرستی کرکٹ بورڈ کرے گا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز سے معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل میں نئی فرنچائزآنے تک چھٹی ٹیم کہلائے گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے گئے مطابق ملتان سلطانز کی جانب سے فرنچائز کی رقم ادا کرنے کے بعد معاہدہ منسوخ کیا گیا، پی ایس ایل کے بہترمستقبل کے لیے کنٹریکٹ کی پابندی بہت ضروری تھی،، معاہدہ ختم ہونے کے بعد چھٹی ٹیم کے تمام حقوق پی سی بی کے پاس آ گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام پارٹنرز کو یقین دلایا ہے کہ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن شیڈول کے مطابق ہو گا،، جس میں چھ ٹیمیں اور 34 میچز ہوں گے، بیس نومبر کو ڈرافٹ میں ملتان کی نمائندگی پی سی بی کرے گا کھلاڑیوں اور کوچز کی تمام تر ذمہ داری بورڈ کی ہو گی۔

اعلامیے میں یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے  کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ’’ سکستھ ٹیم ‘‘ کی فروخت کے لیے نیا ٹینڈرجاری کرے گا، نئے اونرز ٹیم کے شہر کا انتخاب اور اس کا نام رکھنےکے لیے آزاد ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ

پی ایس ایل کے پہلے دو ایڈیشنز میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا تھا جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمے، کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ شامل ہیں تاہم رواں سال کے آغاز میں کھیلے گئے تیسرے ایڈیشن ملتان سلطانز کو بطور چھٹی ٹیم شامل کیا گیا جسے شان گروپ نے 52 لاکھ ڈالرز یعنی 54 کروڑ 51 لاکھ 42 ہزار روپے میں خریدا تھا۔

 


متعلقہ خبریں