ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

فوٹو: فائل


گیانا: ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 135 رنز بنائے جبکہ بھارت نے انیسویں اوور میں ہی مقررہ ہدف تین وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

میچ میں پاکستانی ٹیم کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا جس پر بھارت کی ٹیم کو دس رنز اضافی دیئے گئے۔ قومی ٹیم 14 نومبر کو آئرلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ بسمہ معروف 54، ندا ڈار 52 رنزبنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔

میگا ایونٹ کا پانچواں میچ گیانا کے پروویڈنس کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، گروپ بی کی ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجےشروع کیا جائے گا۔

شاہین خواتین اپنے روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ نو نومبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے اس سے قبل چار میچز کھیلے جا چکے ہیں، قومی ٹیم نے اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھائی تھی۔

گروپ اے میں موجود بھارتی خواتین نے ایونٹ کے پہلے میچ میں ہی نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سفر کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

دوسری جانب گروپ اے کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی جب کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

واضح رہے  ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں  مجموعی طور پرآٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں بنگلہ دیش ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، اور سری لنکا جبکہ گروپ بی میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو رکھا گیا ہے۔ ایونٹ میں کل 23 میچز 9 نومبر سے 24 نومبر تک  ویسٹ انڈیز کے شہروں گیانا، سینٹ لوشیا، انٹیگا اور باربوڈا میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں