فاروق ستار نے ایم کیو ایم بہادر آباد کو ٹولہ قرار دے دیا

شہبازشریف آج کل مائیک پکڑنے میں سست ہیں، فاروق ستار |humnews.pk

فوٹو: فائل


کراچی: ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم بہادر آباد کو ٹولہ قرار دیتے ہوئے نام تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

ایم کیو ایم بہادر آباد اور پی آئی بی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور دونوں جانب کے رہنما کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آ رہے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ایک ہی ہے جسے میں نے رجسٹر کرایا تھا اور ایم کیو ایم میرا برانڈ ہے جسے کارکنان واپس لے لیں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کا لندن اور بہادر آباد سے اب کوئی تعلق نہیں ہے جب کہ کارکنان یہ کہہ بھی چکے ہیں کہ ہماری کوئی دوسری برانچ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا نام تبدیل ہونے کے بعد بہادر آباد ٹولے کو کوئی ایک کونسلر کی سیٹ بھی نہیں دے گا اور اب ایم کیو ایم میں وہی رہے گا جسے کارکنان اجازت دیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ میں آئندہ ہفتے ایم کیو ایم کی رجسٹریشن واپس لینے کے لیے قانونی دروازہ کھٹکھٹاؤں گا جب کہ ایم کیو ایم اب سندھ تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ اب قومی جماعت بن کے ابھرے گی۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم بہادر آباد اور پی آئی بی کے رہنماؤں نے میڈیا کے سامنے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔


متعلقہ خبریں