خاتون اول بشریٰ بی بی فاؤنٹین ہاؤس پہنچ گئیں

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: خاتون اول بشریٰ بی بی لاہور کے فاؤنٹین ہاؤس پہنچیں جہاں انہوں نے خصوصی افراد سے خیریت دریافت کی۔ ان کی سہیلی فرخ خان بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق خاتون اول  بشریٰ بی بی فاونٹین ہاؤس میں ذہنی معذور افراد کے ساتھ وقت گزاریں گی۔ 

بشریٰ بی بی نے فاؤنٹین ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ خاتون اول خصوصی افراد کے ساتھ گھل مل گئیں۔ انہوں نے وہاں موجود خواتین سے مسائل دریافت کیے۔

اس سے قبل بشریٰ بی بی نے گزشتہ ماہ لاہور میں ہی اولڈ ایج ہوم اور ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے بے سہارا خواتین کے مسائل سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات کی تھیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں